بدھ 8 جولائی 2026 - 12:23
امریکہ نے انقلابِ اسلامی اور نظامِ ولایت فقیہ کے حقائق کو سمجھا ہی نہیں

حوزہ / علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: امریکہ انقلابِ اسلامی اور نظام ولایت فقیہ کو نہیں سمجھا۔ پاکستان میں تشیع کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہوئی ہیں۔ عزاداری ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے اور اسے کوئی روک نہیں سکتا۔ انہوں نے افتراق و انتشار سے گریز اور اتحاد و وحدت پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے دفتر قائد ملت مشہد کے زیر اہتمام منعقدہ تعزیتی ریفرنس "رہبر شہید اور عصر حاضر کے تقاضے" سے خطاب کرتے ہوئے کہا: پاکستان کے عوام میں یہ خصوصیت ہے کہ وہ امریکہ، اسرائیل اور سامراجی قوتوں سے بے پناہ نفرت کرتے ہیں اور ان کے لیے واحد امید انقلاب اسلامی تھا اور ابھی بھی ہے۔

انہوں نے کہا: برصغیر میں جہاں فرقہ واریت سب سے زیادہ تھی، وہاں پر دینی جماعتوں کو تنظیم کی شکل میں پرویا گیا اور یہ ایک بڑی نعمت ہے۔ کچھ مہینے پہلے میثمی صاحب نے ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس بلایا جس میں تمام مسالک کی تیس دینی جماعتوں نے شرکت کی۔ یہ وحدت و اتحاد کا کارواں جاری ہے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: رہبر شہید (رہ) نے جو فتویٰ جاری کیا تھا کہ کسی مسلک کے مقدسات کی توہین سے اجتناب کیا جائے، یہ اتحاد و وحدت کے حوالے سے اہم موڑ ثابت ہوا۔

امریکہ نے انقلابِ اسلامی اور نظامِ ولایت فقیہ کے حقائق کو سمجھا ہی نہیں

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: امریکہ نے اسلامی انقلاب کے حقائق کو نہیں سمجھا، وہ اس کلچر کو نہیں سمجھا کہ ولایت فقیہ کیا ہے اور اس کے اثرات اور نتائج کیا ہوتے ہیں۔ امریکہ نے ایرانیوں کے سیاسی نظام، معاشی نظام، تعلیمی نظام اور ثقافتی نظام کو نہیں سمجھا اور اس نے پہلے ہی رہبر شہید پر حملہ کیا اور سب کچھ اس کے خلاف ہو گیا۔

انہوں نے کہا: پاکستان میں الحمد للہ تشیع کے خلاف آج تک کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا گیا۔ پہلی سازش یہ تھی کہ جو فلاں کو نہیں مانتا اسے 80 کوڑے لگائے جائیں اور آخری سازش یہ تھی کہ جو کسی کی توہین کرتا ہے اسے عمر قید کی سزا دی جائے مگر سب سازشیں ناکام بنائی گئیں۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: عزاداری پاکستان کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور اسے کوئی روک نہیں سکتا۔ انہیں معلومات ملی ہیں کہ منصوبہ بندی سے عزاداری کو محدود کرنے کی خصوصاً پنجاب میں کوشش کی جا رہی ہے تو اس کا مقابلہ بھی منصوبہ بندی سے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا: تشیع کے خلاف پہلے سے لے کر اب تک جو بھی سازشیں ہوئیں، سب ناکام ہوئیں اور تشیع کامیاب، طاقتور اور مضبوط ہے۔

امریکہ نے انقلابِ اسلامی اور نظامِ ولایت فقیہ کے حقائق کو سمجھا ہی نہیں

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: افتراق و انتشار سے گریز کرو، یہ قرآن کریم کا حکم ہے۔ وحدت و اتحاد، تعاون، ایک دوسرے کا احترام ضروری ہے۔ بعض لوگوں کا انداز منفی ہے، وہ منفی نوعیت کے کام کرتے ہیں، بے احترامی کرتے ہیں جبکہ اخلاقیات بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا: سب کا احترام کریں، سب کو ملا کر چلیں، سب کے ساتھ تعاون کریں اور کسی کی توہین، منفی بات، الزام تراشی سے اجتناب کریں کیونکہ بغیر ثبوت کے الزام تراشی حرام ہے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: اس قسم کی باتیں مختلف ذرائع سے ان تک پہنچتی ہیں اور اکثر ان میں دینی حلقے ملوث ہوتے ہیں، اس سے اجتناب کر کے اپنے آپ کو سنوارنا چاہیے تاکہ خاندان اور ملت کی خدمت کی جا سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha